اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے اپنے دوست ممالک کے سیاحوں کے ساتھ ہوئی کارروائی کو ملکی سلامتی کے خلاف بدترین خطرہ قرار دیا ہے۔وزیر اعظم نے دہشت گردوں کی گرفتاری کو ہر صورت یقینی بنانے کا حکم دیا ہے۔وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس جاری ہے۔
اجلاس میں ملکی کی مجموعی امن و امان کی صورت حال اور حالیہ دہشت گردی کے واقعات کے حوالے سے امور پر غور کیا جا رہا ہے۔ وزارت پانی و بجلی کی جانب سے ملک میں توانائی کے بحران پر سے بریفنگ دی جائے گی اور نئی مجوزہ توانائی پالیسی کے اہم نکات پر بھی غور کیا جائے گا۔وزیر اعظم اور وفاقی کابینہ نے دیامر میں سیاحوں کے قتل کے واقعے پر سخت افسوس اور تشویش کا اظہار کیا ہے۔
وزارت داخلہ کی جانب سے دیامر واقعے پر بریفنگ میں کہا گیاہے کہ دہشت گردوں نے ریکی کر کہ گائیڈ کیذریعے سیاحوں کی کیمپوں تک رسائی حاصل کی۔بچ جانے والے ایک گائیڈ اور ایک سیاح سے معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔وزیر اعظم کی جانب سے افسوسناک واقعے پر پالیسی بیان دئے جانے کا امکان ہے۔