وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب،انتخابات پر اعتراضات کا جائزہ لیا جائے گا

Federal Cabinet

Federal Cabinet

اسلام آباد(جیوڈیسک) اسلام آباد نگراں وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب کرلیاگیاہے، امن وامان کی مجموعی صورت حال اورحالیہ عام انتخابات پربعض سیاسی جماعتوں کے تحفظات کاجائزہ لیاجائیگا۔

ترجمان وزیراعظم ہاوس کے مطابق نگراں وزیراعظم میرہزارخان کھوسو کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ملک میں امن وامان کی صورت حال ، آئندہ بجٹ تجاویز سمیت بعض سیاسی جماعتوں کی جانب سے انتخابی عمل پر اٹھائے جانے والے اعتراضات کے معاملے پر بھی بات ہوگی ،اجلاس میں توانائی کی صورت حال پر بھی غور کیاجائیگا۔