وزیراعلیٰ کی زیر صدارت اجلاس میں امن و امان سے متعلق اجلاس

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت امن و امان سے متعلق اجلاس میں کراچی ٹارگٹڈ آپریشن پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

سی ایم ہاؤس میں وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں وزیر اطلاعات، سیکریٹری داخلہ، ڈی جی رینجرز، آئی جی سندھ اور ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے شرکت کی۔

اجلاس میں کراچی ٹارگٹڈ آپریشن پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، جب کہ صوبے بھر کی امن وامان کی صورت حال پر بھی غور کیا گیا۔