وزیر کی ہلاکت، بھارتی لوک سبھا کا اجلاس ملتوی کر دیا گیا

Lok Sabha

Lok Sabha

نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارت کی 16 ویں لوک سبھا کا اجلاس مرکزی وزیر گوپی ناتھ منڈے کو خراج عقیدت پیش کرنے کے بعد آج تک کیلئے ملتوی کر دیا گیا۔ مرکزی وزیر برائے دیہی ترقی گوپی ناتھ منڈے منگل کی صبح ایک کار حادثے میں ہلاک ہو گئے تھے۔

اجلاس شروع ہونے پر صدر پرناب مکھرجی نے کانگرسی رہنما کمل ناتھ سے عبوری سپیکر کا حلف لیا۔ کمل ناتھ نے ہلاک ہونیوالے مرکزی وزیر کے متعلق تعزیتی قرارداد پڑھی، جسکے بعد ارکان کھڑے ہو گئے اور دو منٹ خاموش رہ کر آنجہانی گوپی ناتھ منڈے کو خراج عقیدت پیش کیا۔اس موقع پر وزیر اعظم مودی نے لوک سبھا کا اجلاس شروع ہونے پر عوام کو مبارکباد دی۔