وزیر بلدیات کی خصوصی ہدایات پر ضلع کاؤنسل چیرمین کا بدین میں ترقیاتی کاموں کا دورہ

Badin District Chairman

Badin District Chairman

بدین (عمران عباس) بدین ضلع کاؤنسل چیر مین علی اصغر ھالیپوتہ نے وزیر بلدیات جام خان شورو کی جانب سے دی جانے والی خصوصی ھدایات پر پبلک ہیلتھ کی جانب سے بدین میں پونے ارب کی مالیت سے تعمیر کی جانے والی واٹر سپلائی اور ڈرینج اسکیموں کا دورا کیا۔

شہر بھر میں تعمیر کی جانے والی اسکیموں پر پہنچ کر معائنہ کیا اور وہاں پر موجود علاقہ مکینوں نے بھی ملے اور ان اسکیموں سے حاصل ہونے والا فائدہ یا نقصان کے بارے میں بھی دریافت کیا۔

اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے علی اصغر ھالیپوتہ کا کہنا تھا کہ بدین میں پبلک ہیلتھ نے 75 کروڑ کی اسکیمیں مکمل کی گئی ہیں جس کے بعد وزیر بلدیات جام خان شورو نے مجھے خصوصی ھدایات دیتے ہوئے ان اسکیموں کا معائنہ کرنے کا بھی کہا ہے اور مکمل چھان بین کے بعد اس کی رپورٹ متعلقہ اداروں کو ارسال کروں گا۔

انہوں نے مزید کہ اگر ان اسکیموں میں کوئی کرپشن نظر آئی تو ملوث افسران کو کسی بھی صورت بخشا نہیں جائے گا کیوں کہ یہ اسکیمیں عوام کے فائدے کی اسکیمں ہیں اور اگر ان سے عوام کو فائدہ ہی حاصل نا ہوتو پھر یہ کس کام کی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پبلک ہیلتھ کی کچھ اسکیمیں شروع نہیں ہوسکیں ہیں اور ان کے مطابق میونسپل عملہ اس میں رکاوٹ ڈال رہا ہے اس کی بھی تحقیقات کی جارہی ہے اور جلد ہی سچ سامنے آجائے گا۔۔