وزیر بلدیات بلوچستان مصطفی ترین کا بیٹا پشین سے لاپتہ، سرچ آپریشن شروع

ASAD KHAN

ASAD KHAN

کوئٹہ (جیوڈیسک) بلوچستان کے وزیر بلدیات سردار مصطفیٰ ترین کا لاپتہ بیٹا بازیاب نہ ہو سکا ، پولیس اور سیکیورٹی ایجنسی کا سرچ آپریشن جاری ہے ۔

بلوچستان کے وزیر بلدیات سردار مصطفےٰ ترین کے لاپتہ بیٹے کی بازیابی کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے ، پولیس کو اسد خان ترین کی گاڑی کیڈٹ کالج کے قریب سے مل گئی ہے ۔ گاڑی کے اندر موجود موبائل بھی پولیس نے اپنے قبضے میں لے لیا ہے ۔

اسد خان ترین کیڈٹ کالج میں ملازم ہیں اور ڈیوٹی سے واپسی کے بعد راستے میں ہی لاپتہ ہو گئے تھے ۔ وزیر بلدیات کے بیٹے کے لاپتہ ہونے کا سن کرلوگوں کی بڑی تعداد ان کے گھر کے باہر جمع ہو گئی ۔