وزیر اعلی بلوچستان کا غیرقانونی ماہی گیری پر نوٹس

Chief Minister of Balochistan.

Chief Minister of Balochistan.

بلوچستان (جیوڈیسک) وزیر اعلی بلوچستان نے بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں ٹرالروں کے آنے اور غیر قانونی فشنگ کا نوٹس لے لیا ہے .بلوچستان کے وزیر اعلی عبدالمالک کا کہنا ہے کہ غیر قانونی ماہی گیری کو روکنے کے قانون سازی کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ فشریز آرڈیننس انیس سو اکہتر میں بھی ضروری ترامیم کی جائیں وزیر اعلی نے مزید کہا کہ ماہی گیری بلوچستان کی معشیت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے اور بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں غیر قانونی طور کی جانے والی ماہی گیری کا سختی سے نوٹس بھی لے لیا ہے۔