لاہور (جیوڈیسک) وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے عیدالاضحی کے موقع پر صوبے بھر میں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کرنے کی ہدایت کر دی۔ شہباز شریف نے کہا ہے کہ مساجد، امام بارگاہوں اور عید اجتماعات کی سکیورٹی کے موثر انتظامات کئے جائیں۔
پولیس حکام سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے خود فیلڈ میں موجود رہیں۔ وزیر اعلی نے کہا کہ عید کے موقع پر عوام کی جان و مال کے تحفظ اور پرامن فضا کو برقرار رکھنے کے لئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے پوری طرح چوکس رہیں اور آپس میں قریبی رابطہ رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ سیر و تفریح کی جگہوں اور دیگر اہم مقامات میں پولیس کی اضافی نفری تعینات کی جائے۔