پنجاب (جیوڈیسک) وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی ہدایت پر صوبے کے مختلف شہروں میں بجلی اور گیس چوروں کے خلاف کریک ڈان جاری، ملتان انڈسٹریل اسٹیٹ میں پیپر مل سے 11کروڑ 80 لاکھ روپے کی گیس چوری پکڑی گئی۔
کارروائی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر ملتان علی اکبر بھٹی کی سربراہی میں متعلقہ محکموں کی ٹیموں کے ہمراہ عمل میں لائی گئی ،نفیس پیپر ملز نے گزشتہ ایک سال کے دوران 11 کروڑ 80 لاکھ روپے کی گیس چوری کی، نفیس پیپر ملز پر ایک ہفتہ قبل بجلی چوری کے الزام میں ایک کروڑ روپے کا مقدمہ بھی درج ہوچکا ہے۔