وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف کی ہدایات پر رمضان المبارک کے دوران رمضان بازار اور دسترخوان لگانے کے سلسلہ میں انتظامات کو حتمی شکل دے دی ہے
Posted on July 6, 2013 By Noman Webmaster سٹی نیوز
تلہ گنگ : وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف کی ہدایات پر رمضان المبارک کے دوران عوام الناس کو سستے داموں معیاری اشیائے خوردونوش کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے ضلعی انتظامیہ نے تمام تحصیلوں میں سستے رمضان بازار اور دسترخوان لگانے کے سلسلہ میں انتظامات کو حتمی شکل دے دی ہے۔
ضلع چکوال میں رمضان بازار اور دسترخوان آٹھ جولائی سے باقاعدہ کام شروع کردیں گے ۔اس سلسلہ میں ڈی سی او چکوال کی ہدایات پر چاروں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز اور ایڈمنسٹریٹر ٹی ایم اے نے سستے رمضان بازار اور دسترخوان لگانے کیلئے مقامات کا چناؤ کرلیا ہے جہاں باقاعدہ ترتیب دی جارہی ہے اور یہ سستے رمضان بازار اور دسترخوان آٹھ جولائی بروز سوموار سے کام شروع کر دینگے۔