اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی وزیراطلاعات ونشریات پرویز رشید نے کہا ہے کہ صدر زرداری کے چین کے بیس دوروں پروزرا اعلی کوساتھ نہ لے جانے سے وفاق متاثر نہیں ہوا تو اب ساتھ لے جانے سے کیسے ہو سکتا ہے۔
پیپلزپارٹی کے رہنما رضا ربانی کے بیان پر ردعمل ظاہرکرتے ہوئے پرویزرشید کا کہنا تھا کہ ماضی میں وزرائے اعلی کے غیرملکی دوروں پر نہ جانے سے وفاق متاثر نہیں ہوا تو اب کسی وزیر اعلی کے دورے پر جانے سے وفاق کیسے متاثر ہوسکتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے وزرائے اعظم نے بھی وزیراعلی کے بغیر غیرملکی دورے کئے ہیں اس حوالے سے تنقید بلاجواز ہے۔ وزیراطلاعات نے کہا کہ مشترکہ مفادات کونسل 20 روز قبل تشکیل دی گئی تھی وزیراعظم نوازشریف کی پالیسیاں چاروں صوبوں کے مفاد کیلئے ہیں۔