وزیر اعلی پنجاب کے ویژن کے مطابق رمضان بازاروں کے ذریعے عوام کو سستے داموں فراہم کی جارہی ہیں، رانا مشہود احمد
Posted on July 15, 2013 By Noman Webmaster گجرات
گجرات : وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید ایڈووکیٹ نے عدالت عالیہ آزاد کشمیر کے دبائو کے پیش نظر حکومتی خزانہ پر خواہ مخواہ بوجھ بننے والے مشیروں اور کو آرڈی نیٹرز کو فارغ کرنے کا فیصلہ کر لیا مشیروں اور کو آرڈی نیٹرز کی فوج بے جا طور پر آزاد کشمیر حکومتی خزانہ پر بوجھ بنی ہوئی اور کوئی کام نہیں کرتے محض تنخواہیں لینے اور مراعات لینے کے کچھ نہیں کر رہے تھے۔
گجرات سے بھی وزیراعظم چوہدری عبدالمجید نے سیاسی بنیادوں پر صادق طور کو وزیر اعظم کے لیبریشن سیل کا مشیر مسعود گجر کو کوآرڈی نیٹر بنا رکھا تھا جن کا اپنے حلقہ جات میں کوئی ووٹ بینک نہ ہے مشیروں اور کو آرڈی نیٹرز کے فارغ ہونے سے گجرات کے دو مشیر اور کو آرڈی نیٹر مسعود گجر بھی متاثر ہوں گے آزاد کشمیر حکومت میں اپوزیشن لیڈر راجہ فاروق حیدر ایڈووکیٹ نے ہائی کورٹ آزاد کشمیر میں رٹ بھی دائر کر رکھی ہے۔