وزیر داخلہ رحمان ملک سے امریکی سفیر رچرڈ اولسن کی ملاقات

Rehman Malik Olson

Rehman Malik Olson

اسلام آباد (جیوڈیسک) امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے وزیر داخلہ رحمان ملک سے ملاقات کی۔ اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں امریکی سفیر نے پاک امریکہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

رچرڈ اولسن نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔ وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کئے خلاف جنگ میں پاکستانی قوم اور فوج نے بے پناہ قربانیاں دی ہیں۔