وزیر آباد سے نشے کے عادی 26 افراد بازیاب

Recovered drug addicts

Recovered drug addicts

وزیر آباد (جیوڈیسک) وزیر آباد سے پولیس اور محکمہ صحت کی ٹیم نے 26 افراد کو بازیاب کروا لیا۔ نشے کے عادی ان افراد کو لاہور کے سروسز ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ محکمہ صحت کی ٹیم کو اطلاع ملی کی وزیر آباد میں ایک شخص نے درجنوں افراد کو نشے کا عادی بنا کر اپنی حراست میں رکھا ہوا ہے۔

اور ان سے جبری مشقت کرواتا ہے۔ محکمہ صحت کی ٹیم نے پولیس کے ہمراہ اس شخص کے ڈیرے پر چھاپہ مار کر 26 افراد کو بازیاب کروا لیا جنھیں طبی امداد کے لیے لاہور کے سروسز ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ انھیں مزید علاج کے لیے نشہ کے ہسپتال میں منتقل کیا جائے گا۔