لاہور (جیوڈیسک) وزیر قانون پنجاب رانا ثنااللہ نے استعفیٰ دے دیا۔ حکومت پنجاب کے ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر قانون پنجاب رانا ثنااللہ نے اپنا استعفیٰ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو بھجوادیا ہے۔
ان کی جگہ وزیر تعلیم و کھیل رانا مشہود کو وزیر قانون پنجاب بنائے جانے کا امکان ہے۔ پنجاب حکومت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ راناثناء اللہ کا استعفیٰ منظور کر لیا گیا ہے جبکہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے پرنسپل سیکریٹری ڈاکٹر توقیر کو اوایس ڈی بنا دیا گیا۔