صوبائی وزیر بلدیات کی ہدایت پر شاہ فیصل کالونی میں انسداد تجاوزات مہم کا آغاز

کراچی: صوبائی وزیر بلدیات شرجیل انعام میمن کی ہدایت پر شاہ فیصل کالونی میں تجاوزات کے خلاف مہم کا آغاز ،شاہ فیصل کالونی مین بازار سڑکوں اور فٹ پاتھوں سے سینکڑوں تجاوزات کا خاتمہ کر دیا گیا، ٹریفک کی روانی کو بہتر اور عوامی آمد ورفت کے حوالے سے شکایات کا آزالہ کرنے کے لئے تجاوزات کے خلاف جاری مہم آخری تجاوزات کے خاتمے تک جاری رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عبدالراشد خان نے محکمہ انسداد تجاوزات سیل کو ہدایت کی ہے کہ ضلع کورنگی کی حدود میں تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات کی روک تھام کے لئے ٹھوس حکمت عمل اپنا کر عوامی شکایات کا خاتمہ کیا جائے۔

ان خیالات کا اظہار ایدمنسٹریٹر عبدالراشد خان نے میونسپل کمشنر مسرور میمن کے ہمراہ صوبائی وزیر بلدیات کی خصوصی ہدایت پر بلدیہ کورنگی کی جانب سے شاہ فیصل کالونی میں انسداد تجاوزات مہم کا جائزہ لیتے ہوئے کیا اس موقع پر محکمہ انسداد تجاوزات سیل کے افسران و عملہ بھی موجود تھا ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عبدالراشد خان نے کہا کہ سرکاری اراضی پر قبضہ اور شاہراہوں و فٹ پاتھوں پر رکاوٹ قائم کر کے عوامی سہولیات کی فراہمی میں رخنہ اندازی کرنے والوں کے خلاف میونسپل قوانین کے تحت سخت قانونی کاروائی عمل میں لاکر اس کی روک تھام کو یقینی بنایا جائے اس موقع پر میونسپل کمشنر بلدیہ کورنگی مسرور میمن نے متعلقہ افسران و عملے کو ہدایت کی کہ تجاوزات کے قیام کی روک تھام کے لئے علاقائی نگرانی کا موثر نظام قائم کیا جائے اور مستقل بنیادوں پر تجاوزات کا خاتمہ کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ بازاروں، شاپنگ سینٹروں اور اہم شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی بہتر بنانے کے لئے غیر قانونی وہیکلز اسٹینڈز ہٹا ئے جائیں تاکہ ٹریفک کی روانی کو بہتر بنا کر ٹریفک جام کے حوالے سے عوامی شکایات کا ازالہ کیا جا سکے۔

Abdul Rashid Khan Visit

Abdul Rashid Khan Visit