وزیر بلدیات کی ہدایت پر بلدیہ کورنگی کے تحت صفائی و ستھرائی کے انتظامات تیز

DMC KORANGI KARACHI

DMC KORANGI KARACHI

کراچی : وزیر بلدیات کی ہدایت پر بلدیہ کورنگی کے تحت صفائی و ستھرائی کے انتظامات تیز ،علاقائی سطح پر صفائی وستھرائی کے انتظامات کی بہتر اور کارکردگی کے جائزے کے لئے یونین کمیٹیز کی سطح پر مانیٹرنگ کمیٹی تشکیل ،ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی غلام رسول نے کہا ہے کہ ضلع کورنگی میں صفائی وستھرائی اور بلدیاتی انتظامات پر کسی بھی قسم کی غفلت اور لاپرواہی قطعی برداشت نہیں کیا جائے گا ضلع کورنگی میں صحت مند ماحول اور صفائی کا اعلیٰ معیار ڈی ایم سی کورنگی کی پہچان بنائیں گے۔

ان خیالات کا اظہار ایڈمنسٹریٹر غلام رسول نے متعلقہ بلدیاتی افسران کے ہمراہ شاہ فیصل زون کا دورہ کرکے صفائی وستھرائی اور علاقائی سطح پر بلدیاتی انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے کیا ۔مختلف علاقوں کا دورہ کرکے صفائی وستھرائی کے کاموںکا معائنہ کرتے ہوئے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی نے متعلقہ ذمہ دران کو ہدایت کی کہ گلیوں اور محلوں کے ساتھ عبادت گاہوں کے اطراف صفائی وستھرائی کے نظام کو درست کیا جائے۔

اس موقع پر انہوں نے متعلقہ افسران سے کہاکہ عبادت گاہوں اور اسکولوں اور کالجوں اور مدارس کے اطراف اسٹریٹ لائٹس کی درستگی ،تجاوزات کے خاتمے کے ساتھ بلدیاتی انتظامات کو ہنگامی بنیادوں پر بہتر بنا یا جائے اس موقع پر انہوں نے بتا یا کہ ضلع کورنگی میں وزیر بلدیات کی ہدایت پر جاری صفائی مہم کے ساتھ علاقائی خوبصورتی میں اضافے کے لئے بیوٹیفکشن مہم بھی جاری ایڈمنسٹریٹر غلام رسول نے کہاکہ ضلع کورنگی میں صفائی وستھرائی کے نظام کو مکمل مانٹیر کیا جارہا ہے عوامی شکایات پر متعلقہ ذمہ دران کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی کی جائے گی انہوں نے کہاکہ ضلع کورنگی میں صفائی وستھرائی ہماری اولین ترجیح ہے اور عوامی تعاون کے ذریعے ضلع کورنگی کو صاف ستھرا سرسبز بنا یا جائے گا۔