کراچی (جیوڈیسک) وزیر بلدیات اویس مظفر نے ملیرندی کے قریب غیر قانونی ہائیڈرنٹس پر چھاپا مارا ہے، غیر متوقع چھاپے پر ملزمان نے ہوائی فائرنگ کی اور موقع سے فرار ہو گئے۔ ایس ایس پی ملیر کے مطابق نامعلوم افراد کی فائرنگ، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
سندھ کے وزیربلدیات اویس مظفر نے واقعے پر مختصر گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ فائرنگ کے واقعے کی تحقیقات کرا رہے ہیں، ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے ہیں۔