میانی اڈا (نامہ نگار) صوبائی وزیر ملک تنویراسلم اعوان کا اچانک سردہی کارپٹ روڈ کا سروے صوبائی وزیر نے میانی اڈا سے سردہی تک کارپٹ روڈ کا معائنہ کیا اور زیر تعمیر پلیاں اور روڈ کے دیگر زیر تعمیر مراحل چیک کئے اور ٹھیکیدار کو اہم ہدایت دی اس موقع پر صوبائی وزیر کارپٹ روڈ کی پائیداری پر عملے کو ہدایت بھی دیتے رہے انہوں نے اس موقع پر سخت رویہ رکھا کہ کارپٹ روڈ میں کسی کوتاہی کو برداشت نہیں کیا جاے گا۔
صوبائی وزیر کے ساتھ ٹیکنو کریٹ امجد مرزا یوتھ ونگ کے تحصیل صدر ملک اشتیاق اعوان راشد منہاس ربال نمبردار ملک خالد و جنرل کونسلر نعیم شاہ سیکرٹری سیتھی ہاوس امجد حسین اور یوتھ کونسلر وسنال چوہدری دلاور بھی موجود تھے صوبائی وزیر کارپٹ روڈ کے معائنہ کے بعد لاہور روانہ ہوگئے جہاں انہیں اہم ترین میٹنگ میں شرکت کرنی تھی۔