اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے نیکٹا میں بھرتیوں سے متعلق لئے گئے امتحانات منسوخ کر دیئے۔ وزیرداخلہ نے دی نیوز اور جنگ میں چھپنے والی خبر پر امتحانات منسوخ کرنے کا حکم دیتے ہو ئے امتحان میں نقل سے متعلق نیکٹا کے سربراہ حیدر علی سے وضاحت بھی مانگ لی ہے۔
چوہدری نثار نے کہا ہے کہ نیکٹا میں بھرتی کیلئے امتحانات کے طریقہ کار کا اعلان آج شام کروں گا۔ واضح رہے کہ نیکٹا میں بھرتی کیلئے 5000 افراد نے امتحانات میں حصہ لیا تھا جس میں سر عام نقل کودی نیوزاخبار نے بے نقاب کیا۔