کراچی (جیوڈیسک) وزیر بلدیات سندھ اویس مظفر کا کہنا ہے کہ وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ سے ان کے کوئی اختلافات نہیں، اختلافات کاعلم انہیں خود میڈیا کے ذریعے ہوا۔ کراچی میں اپنی رہائش گاہ پر ذرائع سے بات کرتے ہوئے وزیر بلدیات سندھ اویس مظفرکا کہنا تھا کہ سندھ کے بلدیاتی ایکٹ 2013 میں کوئی ترمیم نہیں کرنا چاہتے ہیں۔
انہوں نے اعتراف کیا کہ کراچی کے مختلف ٹاونز میں بجٹ کامسئلہ ہے مگر اس سلسلے میں نوٹس لے لیاگیاہے،اویس مظفر کا مزید کہنا تھا کہ عیدالاضحی کے موقع پر صفائی ستھرائی کے موثر انتظامات کیلئے کراچی سمیت صوبے بھر میں بلدیاتی اداروں کو احکامات جاری کر دیئے ہیں۔