وزیر اعلی ٰ سندھ کے سابقہ مشیر فقیر نور حسن خاص خیلی فنگشنل لیگ کے رہنماء انتخابات میں کامیابی

Press Confrance

Press Confrance

سنجھورو (رانا وقار حسین) وزیر اعلی ٰ سندھ کے سابقہ مشیر فقیر نور حسن خاص خیلی فنگشنل لیگ کے رہنماء انتخابات میں کامیابی کے بعد ہمارے کارکنوں کو ہراساں اور پولیس تشددکرا کر انتقامی کاروائی کر رہے ہیں۔ پی پی ممبر سندھ کونسل خادم حسین رند اور پی پی رہنماء صوفی سلیمان فقیر۔ پی پی سندھ کونسل کے ممبر رئیس خادم حسین رند نے صوفی فقیر سلیمان کے ہمراہ رند ہاوس سنجھورو میں ایک ہنگامی پریس کانفرس کرتے ہوئے کہا کہ فنگشنل لیگ سانگھڑ میں کامیابی۔

کے بعد اب ہمارے مقامی کارکنان کو انتظامیہ کے ساتھ مل کر انتقامی کاراوئی کر رہی ہے اور پی پی کارکنان پر جھوٹے مقدمات داخل کر کے ہراساں کر رہی ہے ۔ ہم انتقامی سیاست پر یقین نہیں رکھتے اور نہ ہی پی پی آئندہ کو ئی انتقامی کاروائی برداشت کرے گی۔

سابق حکومت میں مفاہمتی پالیسی کے تحت وزیر اعلی ٰ سندھ کے سابقہ مشیر فقیر نور حسن خاصخیلی ہمارے کارکنان کو ہراساں کر رہا ہے اور جھوٹے مقدمات قائم کر کے اپنے مزموم مقصد کی خاطر اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہا ہے۔

پی پی سندھ کونسل کے ممبر خادم حسین رند نے کہا کہ اب ہم مفاہمتی سیاست نہیں کریں گے اور خاص طور پر سانگھڑ میں پی پی کو مظبوط بنایا جائے گا اور کارکنان کے خلاف ہونے والی انتقامی کاروائی کو اعلٰی قیادت کو آگاہ کیا جائے گا۔