لاہور (جیوڈیسک) پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید کا کہنا ہے کہ جس صوبے کے وزیر اعلیٰ کے پاس 11 وزارتیں ہوں وہاں قانون کی حکمرانی کی صورتحال کیسے بہتر ہو سکتی ہے۔
لاہو ر کےمقامی ہوٹل میں منعقدہ سیمینار سے خطاب میں میاں محمود الرشید کا کہنا تھا کہ پنجاب کے وزیر اعلی کے پاس ایک یا دو نہیں اکٹھی 11 وزارتیں ہیں، وہ نظام بدلنے کے لئے تمام محکموں کو کیسے وقت دے سکتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ حکمرانوں اور بیوروکریسی کا مائنڈ سیٹ بدلنے کی ضرورت ہے ،اداروں کو پاور فل بنانا اور اختیارات کو نچلی سطح پر منتقل کرنا ہو گا۔