وزیر اطلاعات و بلدیات شرجیل انعام میمن کی ہدایت پر ناجائز تجاوزات کے خلاف کاروائی

کراچی: وزیراطلاعات و بلدیات شرجیل انعام میمن کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر کورنگی آصف جان صدیقی ،ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عبداراشد خان کی نگرانی میں بلدیہ کورنگی میںقائم ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن جس میں KMC ،KDA ۔ڈپٹی کمشنر کے اینٹی انکراچمنٹ سیل کا عملہ ،بلدیہ کورنگی کی ہیوی مشینری بمعہ افرادی قوت، پولیس انکراچمنٹ سیل ، ، فائر بریگیڈ ،کے الیکٹرک اور سوئی گیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے 3 غیر قانونی شادی ہال لانڈہی 36/B میرج ہال ،آشا میرج لان یوسی 11 لانڈہی اور الحمد میرج ہال یوسی 8 کورنگی کو مسمار کیا گیا۔

اور کورنگی 5000 روڈ ،کورنگی انڈسٹریل ایریا اور دیگر مقامات پر قائم ناجائز تجاوزات، متعدد چھپڑہ ہوٹل اور فیکٹری کی بائونڈ ری وال کا کا خاتمہ کردیا گیا امن و امان اورکسی بھی ناخوشگوار واقعے کو قابو رکھنے کے لئے رینجرزکے اہلکا ربھی موجود تھے۔

Dipti Korangi Karachi News

Dipti Korangi Karachi News