چارسدہ (جیوڈیسک) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ وزیر دفاع پاکستان کے بجائے ایک خاندان کی دفاع کرنے میں مصروف ہیں۔
چارسدہ میں میڈیا سے گفتگو میں سراج الحق نے کہا کہ جماعت اسلامی طویل عرصے سے ایف سی آر کے خلاف مہم چلا رہی ہے، ایف سی آر کے خلاف سیاسی جماعتوں کے اتحاد پر خوشی ہے، فاٹا کو پختونخوا کا حصہ بنایا جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سی پیک کے مغربی روٹ کو عملی طور پر مکمل کیا جائے، سی پیک پر کاغذی کارروائی سے مطمئن نہیں عملی کام کیا جائے۔