کراچی (جیوڈیسک) دیر آئے درست آئے، بالآخر وزیر خزانہ کو روپے کی بے قدری کا خیال آہی گیا، اسٹیٹ بینک کو ڈالر کی رسد میں ہوئی کمی کو فوری دور کرنے کی ہدایت کر دی، ڈالر کی قیمت جلد کم ہونے کا امکان ہے۔
وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ایکسچینج کمپنیوں اور شیڈول بینکوں میں ڈالر کی کمی کا نوٹس لیتے ہوئے مرکزی بینک کو ڈالر کی فراہمی کو فوری بہتر بنانے کی ہدایت کر دی ہے۔
مرکزی بینک نے بھی ہدایت پر فوری عمل درآمد کرنے اور ڈالر کی رسد میں کمی کو دور کرنے کی یقین دہانی کرا دی ہے ۔ ڈالر کی بر وقت درآمد نہ ہونے کے سبب اس کی رسد میں کمی آئی ہے جسکی وجہ سے اوپن مارکیٹ اور انٹر بینک میں ڈالر کی قیمتوں کا فرق خاصا بڑھ گیا ہے ۔
مرکزی بینک سے ڈالر کی فراہمی کے بعد ڈالر کی قیمت میں کمی آنے کا امکان ہے ۔