منسٹر ہیلتھ خواجہ سلمان رفیق کا مصطفی آباد ہسپتال پر اچانک چھاپہ
Posted on December 17, 2013 By Majid Khan سٹی نیوز
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)منسٹر ہیلتھ خواجہ سلمان رفیق کا مصطفی آباد ہسپتال پر اچانک چھاپہ، بہترین انتظامات پر ایم ایس ڈاکٹر ثمرہ خرم کو شاباش، مسائل کے حل کی یقین دھانی۔ تفصیلات کے مطابق منسٹر ہیلتھ خواجہ سلمان رفیق نے گزشتہ رات اچانک مصطفی آباد ہسپتال پر چھاپہ مارا اور انتظامات کر چیک کیا۔ ہسپتال کی مجموعی کارگردگی بہتر ہونے پر ڈاکٹر ثمرہ خرم کو شاباش بھی دی۔ جبکہ ڈاکٹر ثمرہ خرم نے سٹاف اور بجٹ کی کمی ودیگر مسائل سے آگاہ کیا۔
جس پر انہوں نے کہا کہ سٹاف اور بجٹ میں جلد ہی اضافہ کر دیا جائے گا۔ مسلم لیگ ن کی حکومت عوام کو فری ادویات کی فراہمی کو یقینی بنائے گی۔ اس موقع پر ضلعی نائب صدر مسلم لیگ ن ملک خرم نصراللہ خاں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے سرکاری ہسپتالوں کو سہولیات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ جعلی ڈاکٹروں کے خلاف سخت کاروائی کا تحیہ کر رکھا ہے۔پنجاب بھر میں عطائی ڈاکٹروں کے خلاف جلد کاروائی کو تیز کیا جائے گا۔ انسانی جانوں کو کھیلنے والے عطائی کسی معافی کے مستحق نہیں۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com