وزیر امور کشمیر اپنے دورے میں میاں محمد ٹائون اور دیگر سیکڑوں میں گیس کی فراہمی کا اعلان کریں گے’حاجی افتخار خادم
Posted on August 26, 2013 By Geo Urdu میرپور / کشمیر
میرپور(پی پی سی) میاں محمد ٹائون میں گیس کا اہم مسئلہ ہے اگر حکومت چاہتی تو گیس فراہم کر سکتی تھی وزیر امور کشمیر میرپور کا دورہ کریں گے۔ میاں محمد ٹائون اور دیگر سیکٹروں میں گیس کا اعلان کریں گے۔ ان خیالات اظہار حاجی افتخار خادم مرکزی جوائنٹ سیکرٹری مسلم لیگ ن نے ٹھیکیدار صادق مغل کا اپنے خاندان سمیت مسلم لیگ ن میں شمولیت کے موقع پر میاں محمد ٹائون محلہ مستریاں میں کیا۔
انہوں نے کہا کہ میاں محمد ٹائون کو جان بوجھ کر پسماندہ رکھا گیا یہاں کے نوجوان بے روزگار ہیں صاف پانی کا مسئلہ ہے ضلع سے باہر کے لوگوں کو نوکریاں دی جا رہی ہیں لیکن میرپور کے لوگ بے روزگارہیں۔ ہمیں اپنے حق کیلئے خود کوشش کرنی ہو گی ورنہ علاقے کے ٹھیکیدار ہمیں بیچتے رہے گئے۔ انہوں نے کہا کہ سیاست کسی کی جاگیر نہیں آپ میں سے ہر ایک کا حق ہے مسلم لیگ ن پاکستان بنایا اور مسلم لیگ ن ہی ان نام نہاد سیاستدانوں اور ٹھیکیداروں سے غریب عوام کو نجات دلائے گی۔
اس موقع پر ممبر مجلس عاملہ مسلم لیگ ن نعمت شہزاد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میاں محمد ٹائون میں 7/1/2ہزار وں میں مقامی MLAیہاں سے ووٹ لیتا ہے لیکن وہ اقتدار کی جنگ میں لگا ہوا ہے یہاں کے لوگوں کو حقوق دلانا اس کی زمہ داری تھی۔ آج نوجوان بے روزگار پھر رہے ہیں۔ ان کو سہارا دینے والا کوئی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن گراس اوٹ لیول پر تنظیم سازی کر رہی ہے تاکہ پچھلی سطح تک لوگوں کو نمائندگی ہے۔ اور انہیں کسی سیاسی ٹھیکیدار کی ضرورت نہ ہے بلکہ اپنے مسائل خود حل کر سکیں۔ شجاع حیدر لودھی صدر مسلم لیگ ن لائرز فورم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسل لیگ ن ایک خاندان ہے جس میں وکلاء اور دانش ور شامل ہیں ہم کسی کے ساتھ ناانصافی نہ ہونے دیں گے اس کیلئے بھاری خدمات ہیں ہم اپنی قوت سے انصاف کی فراہمی کو یقینی بنائیں گے۔
اس موقع پر صادق مغل نے کہا کہ مسلم لیگ ن پر لوگوں کو بہت سی توقعات ہیں اس سے قبل ہمارا بہت استحصال کیا گیا ہے۔ ہم ووٹ دیتے رہیں گے لیکن ہمارے ووٹ کو بیچا جاتا رہا ہے۔ ہمارے بچے بے روزگار ہیں گیس کا مسئلہ ہے مسلم لیگ ن ہوئی گیس گیس کی فراہمی کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔ اس موقع پر صدر حلقہ ایل اے تھری میرپور خواجہ محمد منیر، شکیل مغل، ٹھیکیدار سلیم، یاسین لعل، سیکرٹری جنرل محمد شبیر چوہدری اور سیکرٹری اطلاعات اشتیاق مغل بھی موجود تھے۔ تقریب کی صدارت چوہدری محمد الیاس نے کی۔ اسلامی کے زیر اہتمام 28 اگست میں مصر میں ظلم کے خلاف مظا ہر ے کی تیاریاں جاری۔