گوجرانوالہ (خصوصی رپورٹ) وزیر مملکت برائے کیپٹل ڈویلپمنٹ اینڈ ایڈمنسٹریشن بیرسٹر عثمان ابراہیم نے عوامی تحریک کے کارکنوں کے تشدد سے شہید ہونیوالے والے گوجرانوالہ پولیس کے سب انسپکٹر شوکت علی کے گھر گئے اوران کے والد، بھائی اور بیٹے سمیت دیگر اہل خانہ سے دلی رنج و غم و تعزیت کا اظہار اور شہید کی بلندی درجات کے لئے دعا کی ہے۔ اے ایس ایف لاہور کے ڈپٹی ڈائریکٹر اسلم شاد، سابق ناظم اسلم ابراہیم ، اسرار الحق، غفار انصاری بھی اس موقع پر انکے ہمراہ تھے۔
اس موقع بات چیت کرتے ہوئے بیرسٹر عثما ن ابراہیم نے کہا شہید سب انسپکٹر شوکت علی نے اپنے فرائض کی انجام دہی کے دوران جان کا نذرانہ پیش کر کے شہادت کا رتبہ حاصل کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب پولیس شہید کے ورثا ء کو شہداء پیکج کے تحت امداد دے گی۔