مصطفی آباد/للیانی (محمد عمران سلفی سے) مصطفی آباد میں وزیر اعلی کی طرف سے مالی امداد کے بوگس فارموں کی فروخت کا سلسلہ جاری، فارم کی فوٹو کاپی 50 ،پر کرنے کیلئے 10 سے 20 روپے جبکہ ڈاکخانہ میں رجسٹری کیلئے 40 روپے کے ٹکٹ لگا کر 50 روپے کی وصولی کا سلسلہ جاری، اعلی حکام سے فوری نوٹس لیکر سادہ لوح غریب عوام کو مزید لوٹنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق گزشتہ تین روز سے مصطفی آباد میں وزیر اعلی پنجاب سے مالی امداد کے جعلی فارم تیار کرکے اس کی فوٹو کاپیاں فروخت کرنے کا سلسلہ جاری ہے، فوٹو کاپی مشین والی، کریانہ سٹوروں ودیگر مقامات پر فارم 10 روپے سے لیکر 50 روپے تک فروخت کیا جا رہا ہے ، جبکہ پر کرنے والے افراد فی فارم 10 روپے سے 20 روپے تک وصول کر رہے ہیں جبکہ ڈاکخانہ مصطفی آباد کا عملہ فی فارم رجسٹری کرنے کیلئے اس پر 40 روپے کے ٹکٹ لگا کر خواتین سے 50 روپے وصول کئے جا رہے ہیں، فارم میں وزیر اعلی پنجاب سے خواتین کی طرف سے مالی امداد کی اپیل کی گئی ہے، ہر فارم میں سائلہ کی طرف سے لکھا گیا ہے کہ سائل کے دو بچے زیر تعلیم ہیں۔
سائلہ لوگوں کے گھروں میں محنت مزدوری کرکے اپنا اور اپنے بچوں کا پیٹ پال رہی ہے، اس کے علاوہ کوئی ذریعہ معاش نہ ہے، مہنگائی کا دور ہے مالی امداد دی جائے میں اور میرا خاندان تا حیات آپ کی درازی عمر کی دعا کرتا رہے گا، ایک منظم گروہ مصطفی آباد میں سادہ لوح غریب خواتین کو لوٹنے میں مصروف ہے، اہل علاقہ کی طرف سے الزام لگایا گیا ہے کہ فوٹو کاپیاں فروخت کرنے والے ایک شخص کو گرفتار کیا گیا تھا جسے سیاسی دبائو پر چھوڑ دیا گیا ہے، گزشتہ تین روز میں ڈاکخانہ مصطفی آباد کی طرف سے دو سے تین ہزار فارم رجسٹری ہو چکے ہیں،ڈاکخانہ انتظامیہ نے کہا کہ تین روز میں 757 رجسٹریاں ہو چکی ہے مزید سلسلہ جاری ہے۔
مصطفی آباد/للیانی (محمد عمران سلفی سے) رائے کلاں کی رہائشی12سالہ لڑکی سے اوباش کی زبردستی زیادتی، مقدمہ درج، مختار احمد کی 12سالہ بیٹی سودا سلف لیکر گھر واپس جا رہی تھی کہ دائود میئو نے اپنی بیٹھک میں لیجا کر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، تفصیلات کے مطابق مصطفی آباد کے نواحی گائوں رائے کلاں میں 22سالہ نوجوان دائود میئو نے کریانہ سٹور سے سودا سلف لیکر گھر کو جانے والی 12سالہ لڑکی سمعیہ کو زبردستی اپنی بیٹھک میں کھینچ لیا اور کپڑا رکھ کر منہ بند کرکے زبردستی زیادتی کر ڈالی، زیادتی کے بعد لڑکی کو چھوڑ دیا جس پر لڑکی نے شور مچانا شروع کر دیا جس پر اہل محلہ موقع پر جمع ہو گئے جبکہ 22سالہ دائود میئو موقع سے فرار ہو گیا، پولیس تھانہ مصطفی آباد نے مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے،اہل علاقہ کی طرف سے وزیر اعلی پنجاب سے فوری نوٹس لینے کی اپیل۔
مصطفی آباد/للیانی (محمد عمران سلفی سے) جماعت اسلامی مصطفی آباد کا اجلاس، نو منتخب امیر مہر خادم حسین سے حلف لیا گیا، جبکہ ودیگر عہدیداران کا چنائو بھی کیا گیا،محمد خرم امین سیکرٹری نشرو اشاعت منتخب، تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی مصطفی آباد کا اجلاس دار ارقم سکول مصطفی آباد میں منعقد ہوا، اجلاس میں نو منتخب امیر جماعت اسلامی مصطفی آباد مہر خادم حسین سے حلف لیا گیا، جبکہ حافظ محمد نعیم کو نائب امیر،افتخار رشید کو قیم(جزل سیکرٹری)، محمد خرم امین کو سیکرٹری نشرواشاعت اور محمد منشاء کا بطور ناظم بیت المال چنائو کیا گیا، اجلاس میں رکن جماعت اسلامی محمد امین کی وفات پر ان کی مغفرت اور لواحقین کیلئے صبر کی دعا کی گئی۔