لندن (جیوڈیسک) برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے مستعفی ہونے والی پاکستانی نژاد رکن پارلیمنٹ سعیدہ وارثی کے تحفظات پر جوابی خط لکھتے ہوئے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ کے حالات پرآپ کے جذبات سمجھ سکتا ہوں۔
پاکستانی نژاد برطانوی وزیرسعیدہ وارثی کے استعفے نے وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون کو جگا دیا۔ برطانوی وزیراعظم نے سعیدہ وارثی کے تحفظات پر جوابی خط لکھتے ہوئے کہا کہ غزہ کی صورتحال ناقابل برداشت ہے۔
خطے میں 2 ریاستوں کا قیام مسئلے کا حل ہے، ہم اسرائیل کے دفاع کے حق پر یقین رکھتے ہیں، اسرائیل سے کہاہے کہ شہریوں کی ہلاکت سے گریز کرے، برطانوی وزیراعظم نے سعیدہ وارثی کوان کی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا۔