کراچی (جیوڈیسک) وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ کا کہنا ہیکہ بلدیاتی انتخابات کے لیے سپریم کورٹ سے چھ ماہ کی مہلت مانگی ہے کراچی میں صوبائی وزرا، اراکین پارلیمنٹ اور صحافیوں کے اعزازمیں افطارپارٹی سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلی سندھ کا کہنا تھا کہ بلدیاتی انتخابات کے لیے سپریم کورٹ نے مہلت نہ دی تو پھردیکھیں گے۔
کہ اس سلسلے میں کیا کیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ بلدیاتی انتخابات صوبے کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے کرائیں گے۔ سید قائم علی شاہ کا کہنا تھاکہ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار سے ملاقات انتہائی خوشگوار رہی اور جس میں چوہدری نثار نے الٹی میٹیم کے حوالے سے کوئی بات نہیں کی۔