وزیر سپورٹس سلیم بٹ کی ضلع بھمبر کی سپورٹس ایسوسی ایشنز کو دھمکیاں 15ستمبر کو ہر حال میں بھمبر اسٹیڈیم کا افتتاح کرونگا
Posted on September 3, 2013 By Noman Webmaster سٹی نیوز
بھمبر: وزیر سپورٹس سلیم بٹ کی ضلع بھمبر کی سپورٹس ایسوسی ایشنز کو دھمکیاں 15ستمبر کو ہر حال میں بھمبر اسٹیڈیم کا افتتاح کرونگا دنیا کی کوئی طاقت مجھے افتتاح سے نہیں روک سکتی تفصیلات کیمطابق وزیر سپورٹس آزادکشمیر سلیم بٹ نے بھمبر اسٹیڈیم کا 15 ستمبر کو افتتاح کرنے کا اعلان کیا تھا۔
جس پر ضلع بھمبر کی تمام سپورٹس ایسوسی ایشنز نے سپورٹس اسٹیڈیم کی تعمیر مکمل ہونے تک افتتاح نہ ہونے دیں گے کا اعلان کیا تھا سپورٹس ایسوسی ایشنز کا کہنا تھا کہ افتتاح سے قبل اسٹیڈیم کی پی سی ون کیمطابق تعمیر مکمل کی جائے اور اسٹیڈیم کو دیکھ بھال کیلئے کسی محکمہ کے حوالے کیا جائے جس پر گزشتہ روز وزیر سپورٹس نے بھمبر کی سپورٹس ایسوسی ایشنز کے عہدیداران سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔
بات چیت کے دوران وزیر سپورٹس اور سپورٹس ایسوسی ایشنز کے عہدیداران کے درمیان تلخ کلامی ہوئی وزیر سپورٹس نے دھمکی دی کہ 15ستمبر کو اسٹیڈیم مکمل ہو یا نہ ہو میں ہر حال میں اسٹیڈیم کا افتتاح کرونگا دنیا کی کوئی طاقت مجھے افتتاح کرنے سے نہیں روک سکتی جس پر سپورٹس ایسوسی ایشنز کے عہدیداران نے وزیر سپورٹس کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ اسٹیڈیم کی 100 فیصد تک تعمیر مکمل ہونے تک کسی کو افتتاح کی جازت نہیں دینگے۔
وزیر سپورٹس کی دھمکی کے بعد ضلع بھمبر کے نوجوانوں میں شدید اشتعال پیدا ہو گیا ہے نوجوانوں نے کہاکہ وزیر سپورٹس بھمبرکو کراچی نہ سمجھیں بھمبرکے نوجوانوں کی غیرت کو للکارہ ہے ہم اس کا بھرپور جواب دینگے وزیر سپورٹس ادھورے اسٹیڈیم کا افتتاح کریں ہم انشاء اللہ پوری طاقت سے روکیں گے۔