اسلام آباد (جیوڈیسک) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پارٹی وزراء اور ارکان صوبائی اسمبلی کو ہدایت کی ہے کہ وہ دن کے اوقات میں باقاعدگی سے دفاتر جائیں۔
خیبر پختونخوا ہائوس میں اتحادی جماعتوں کے وزراء اور ایم پی ایز نے عمران خان سے ملاقات کی۔ عمران خان نے اس موقع پر پی ٹی آئی کے وزراء اور ایم پی ایز کو ہدایت کی کہ وہ دن کے اوقات میں باقاعدگی سے دفاتر جائیں اور سرکارمی امور پوری تندہی سے نمٹائیں جبکہ اپنے حلقوں میں بھی عوامی خدمت میں موثر کردار ادا کریں۔