یشوع چرچ منسٹریز کی نئی چرچ بلڈنگ کی سنگ بنیاد تقریب

لاہور: مورخہ 15 نومبر 2015ء بروز اتوار سہ پہر 3 بجے اے بلاک یوحناآباد فیروزپور روڈ لاہور میں یشوع چرچ منسٹریز کی نئی چرچ بلڈنگ کی سنگ بنیاد تقریب منعقد کی گئی۔

مہمان خصوصی معروف قانونی وسماجی ادارہ”کلاس”کے نیشنل ڈائریکٹر وچیئرمین پاکستان کرسچن نیشنل پارٹی ایم اے جوزف فرانسس تھے جبکہ واعظ ٹرنٹی بائبل یونیورسٹی کے چئیرمین بشپ نعیم سیموئیل نے دیا۔دیگرمہمانان گرامی میں سنیئر سیاسی رہنماء مارٹن جاوید مائیکل،عوامی محبت گروپ کے چیف ایڈیٹراقبال کھوکھر،پاسٹرفیاض، پاسٹررشید،پاسٹر دلشاد منور ،پاسٹرجہانگیر،مبشر آسیہ اصغر،مبشرربیکا،کاشف ہدایت تھے۔

یشوع چرچ منسٹریز کے چیئرمین وگاسپل سنگرپاسٹراصغرجان کھوکھر نے چرچ کلیسیاء کے قیام اور بلڈنگ کے لئے جگہ کی فراہمی کے لئے کی گئی کوششوںپر تفصیلی روشنی ڈالی۔اس سے قبل معزز مہمانوں کا چرچ انتظامیہ کی جانب سے پھولوں کے ہار پہناکر استقبال کیا گیا۔بلڈنگ کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد خصوصی دعا کی گئی۔چرچ کوائر نے کی قیادت میں پرستش کی۔

علاقے کی سیاسی،سماجی ومذہبی شخصیات سمیت کلیسیاء کے خواتین ،مرد اور بچوں نے شرکت کی ۔تمام شرکاء نے پاسٹر اصغر جان اور اس کی ٹیم کو نئی چرچ بلڈنگ کے آغاز پر مبارکباد پیش کی۔انتظام میں ایلڈرریاض ،ایلڈراسلم،احسان یعقوب نے کی۔اس موقع پر پیرس فرانس میں حالیہ ونے والی دہشت گردی کے نتیجے میں سینکڑوں جانوں کے ضیاع اورزخمیوں سے اظہار ہمدردی کے لئے شمع روشن کی گئی۔

Ceremony

Ceremony