وزارت تجارت نے سونے کی درآمد پر لگائی گئی پابندی اٹھالی ہے اس سلسلے میں ترمیمی ایس آر او جاری کر دیا گیا ہے۔
پابندی یکم اگست کو لگائی گئی تھی جو ایک ماہ تک برقرار رہی۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پابندی ہٹانے کا فیصلہ کیا۔ ترمیمی ایس آر او دو سو چھیاسٹھ کے مطابق اب سونے کی درآمد کی اجازت نئی شرائط کے ساتھ ہوگی۔
وزارت تجارت کے مطابق سونے کی درآمد میں اچانک غیرمعمولی اضافے اور اسمگلنگ کی اطلاعات پر پابندی لگائی گئی تھی۔
کرنسی ڈیلرز کا کہنا تھا کہ سونے کی درآمد بڑھنے سے ڈالر کی طلب اور قیمت بھی بڑھ گئی تھی۔ تاہم ایک ماہ تک پابندی کے باوجود ڈالر کی قیمت میں کوئی کمی نہ آسکی۔ جیولرز کی تنظیموں نے سونے کی درآمد پر نئی شرائط کو مسترد کرتے ہوئے ان پر اعتراض کیا ہے۔