اسلام آ باد (جیوڈیسک) پرویز مشرف کی قسمت کے حتمی نتیجے میں شاید کچھ تاخیر ہو تاہم وزیر دفاع خواجہ آصف سمیت ن لیگ کے بعض وزراء کے سیکیورٹی اداروں کے بارے میں حالیہ بیانات کے باعث وزارت دفاع کا قلمدان کسی نئے وزیر کو سونپا جا سکتا ہے۔
تین چارروز سے وفاقی دارالحکومت میں خواجہ آ صف سے وزارت دفاع کی ذمہ داری واپس لینے کے بارے میں افواہیں گردش کر رہی ہیں۔ اس حوالے سے یہ کہا جا رہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف کسی بھی تنائو کی صورتحال سے بچنے کیلیے لیفٹیننٹ جنرل (ر )عبد القادر بلوچ یا سینیٹ میں قائد ایوان راجہ ظفر الحق کو وزارت دفاع کا قلم دان سونپ سکتے ہیں تاہم وہ کوئی بھی فیصلہ اپنے قریبی رفقاء کے ساتھ مشاورت سے ہی کریں گے۔