اسلام آباد(جیوڈیسک)اسلام آباد چیئرمین ہائیر ایجوکیشن کمیشن جاوید لغاری نے وزیر خزانہ سلیم مانڈوی والا سے ملاقات کی ہے،ذرائع کے مطابق چیئر مین ایچ ای سی نے ملاقات میں وزیر خزانہ سے یونیورسٹیوں میں پیدا ہونے والے مالی بحران پر گفتگو کی اور انہیں تمام صورت حال سے آگاہ کیا۔
ذرائع کے مطابق ملاقات کے بعد وزارت خزانہ نے ہنگامی طور پر ایچ ای سی کیلئے 9 ارب روپے جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے ،3 ارب تعلیم کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے جاری کیے جائیں گے،جبکہ 3 ارب جاری اخراجات،3 ارب یونیورسٹیز میں تنخواہ اور پنشن میں اضافے کیلئے ہونگے۔واضح رہے کہ ایچ ای سی کو فنڈز جاری نہ ہونے سے ملک کی متعدد یونیورسٹیوں میں مالی بحران تھا۔