وزارت خزانہ نے ہائر ایجوکیشن کمیشن کو فوری طور پر نوارب روپے جاری کرنیکا فیصلہ کرلیا ہے۔فنڈز فراہم کرنے کا فیصلہ ایچ ای سی کی مالی ضرورتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔
چیئرمین ہائیر ایجوکیشن کمیشن جاوید لغاری نے وزیر خزانہ سلیم مانڈوی والا سے ملاقات کی۔ ملاقات میں چیئرمین ایچ ای سی نے وزیرخزانہ کو یونیورسٹیوں میں پیدا ہونے والی مالی بحران سے آگاہ کیا۔ جاوید لغاری نے وزیر خزانہ سلیم مانڈی والا کو بتایا کہ کراچی یونیورسٹی سمیت متعدد درسگاہیں دیوالیہ ہونے کے قریب ہیں۔
وزارت خزانہ نے ہنگامی طور پر ایچ ای سی کیلئے نو ارب روپے جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ جاری کئے جانے والے فنڈکو تین مساوی حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے ۔ تین ارب روپے تعلیم کے ترقیاتی منصوبوں پر تین ارب جاری اخراجات اور تین ارب روپے یونیورسٹیز میں تنخواہ اور پینشن میں اضافے کیلئے صرف ہوں گے۔