اسلام آباد (جیوڈیسک) وزارت خزانہ اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات اسلام آباد میں جاری ہیں۔ پاکستان کی طرف سےآئی ایم ایف سے پانچ ارب ڈالر کے نئے پروگرام پر بات چیت کا امکان ہے۔ اسلام آباد پاکستانی وفد کی قیادت وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار جبکہ آئی ایم ایف کی ٹیم کی سربراہی جیفری فرینک کر رہے ہیں۔
مذاکرات کے دوران پاکستان قرضوں کے ادائیگی کے لیے مزید قرض لینے کی درخواست کرسکتا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان کو اپنے زرمبادلہ کے ذخائر کو مستحکم سطح پر برقرار رکھنے اور قرضوں کی ادائیگی کے لیے رقم درکار ہے۔