پاکستان (جیوڈیسک) وزارت خزانہ نے ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کو یوریہ سبسیڈی کی مد میں تین ارب تیس کروڑ روپے ادا کر دئیے ہیں وزارت خزانہ نے یوریہ سبسیڈی کی مد میں ٹریڈنگ کارپوریشن کی ادائیگیوں کا آغاز کردیا ہے۔ اس ضمن میں تین ارب تیس کروڑ روپے کی ادائیگی کی جا چکی ہے جبکہ رواں سال کے اختتام تک مزید تین ارب روپے جاری کئے جائیں گے۔
ٹی سی پی کے مطا بق گزشتہ کافی عرصے سے وزارت خزانہ کی جانب سے ادائیگیاں نہیں کی گئیں ہیں۔ فرٹیلائزر سیکٹر کے مطابق پاکستان کھاد کی پیداوار میں مکمل طور پر خود مختار ہے مگر فرٹیلازر پلانٹس کو گیس کی فراہمی نہ ہونے کے باعث کھاد کی بڑے پیمانے درآمد کرنی پڑی۔