وزارت خارجہ کی انتہائی حساس برانچ میں آتشزدگی، ریکارڈ خاکستر

Fires

Fires

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزارت خارجہ کے پانچویں فلورپرقائم انتہائی حساس برانچ میں جمعہ کی شب اچانک آگ بھڑک اٹھی شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگنے والی آگ کے نتیجے میں کمرہ نمبر 528 کا ایئرکن ڈیشنراورانتہائی حساس معلومات پرمشتمل ریکارڈ جل گیا۔

ذرائع نے بتایا کہ وزارت خارجہ کی سائبر برانچ میں بیرونی دورے سے کئے گئے رابطوں کے نتیجے میں موصول ہونیوالی انتہائی اہم اور حساس معلومات کویہاں ڈی کوڈ کیا جاتا ہے اور یہ برانچ پورا سال چوبیس گھنٹے کھلی رہتی ہے، دنیا بھر میں قائم پاکستان کے سفارتخانے اور سفارتی مشنز سے موصول ہونیوالی اطلاعات کو یہاں ڈی کو ڈکرنیکا کام جاری رہتاہے۔

جمعہ کی رات اچانک بھڑک اٹھنے والی آگ کے بارے میں تھانہ سیکریٹریٹ کے ایس ایچ اونے بتایا کہ آگ معمولی تھی اور موقع کے شواہد دیکھے جائیں تویہ شارٹ سرکٹ کاواقعہ لگتا ہے ، قیمتی ریکارڈ کا جل جاناالبتہ بڑا نقصان ہے۔