وزارت داخلہ نے انسداد دہشت گردی پالیسی کا حتمی مسودہ تیار کر لیا

The final draft

The final draft

وزارت داخلہ نے انسداد دہشت گردی پالیسی کا حتمی مسودہ تیار کر لیا، دہشت گردی کے خاتمے کے لئے نئی فورس تشکیل دینے کی تجویز پیش کر دی گئی ہے۔ وزارت داخلہ نے حتمی مسودہ میں تجویزدی ہے کہ انسداد دہشت گردی کے قوانین میں ترمیم کی جائے۔ دہشت گردوں کو کڑی سزائیں دی جائیں جبکہ انسداد دہشت گردی کی عدالتوں فول پروف سیکیورٹی دی جائے۔

مسودے میں تجویز دی گئی ہے کہ کالعدم تنظیموں کو نئے ناموں سے کام کرنے کی اجازت نہ دی جائے۔ وزارت داخلہ نے تجویز دی ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لئے مرکزی کنڑول روم قائم کیا جائے۔

فورسز اور خفیہ اداروں میں معلومات کا تبادلہ یقینی بنایا جائے جبکہ دہشت گردی کے خاتمے کے لئے نئی فورس بھی تشکیل دی جائے۔ انسداد دہشت گردی پالیسی کا حتمی مسودہ آج وزیر اعظم نواز شریف کوپیش کیا جائے گا۔