اسلام آباد (جیوڈیسک) وزارت عظمی کا منصب سنبھالنے کے بعد نواز شریف نے پہلی بار وزارت داخلہ دورہ کیا، وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ وزارت داخلہ صوبوں کے ساتھ مل کردہشت گردی کے خاتمے کے لئے پالیسی تیار کرے۔ وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان اور دیگر اعلی حکام نے وزیر اعظم کا استقبال کیا۔
سیکریٹری داخلہ نے انہیں ملک میں امن و امان اور سیکورٹی کی صورتحال پر بریفنگ دی اور ملک کو درپیش چیلنجز سے آگاہ کیا۔ نواز شریف کو فاٹا، خیبر پختونخوا اور بلوچستان کی صورتحال سے بھی آگاہ کیا گیا۔
نواز شریف نے کہا کہ قیام امن کے لئے صوبوں کے ساتھ انٹیلی جنس شیئرنگ کی جائے۔ امن وامان کے لئے صوبوں کو تمام وسائل دئیے جائیں گے۔