پشاور (جیوڈیسک) اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی اسد قیصر کا کہنا ہے کہ کابینہ کی تشکیل میں اتحادی جماعتوں کا بھرپور تعاون حاصل ہے، آئندہ دو روز میں حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔ پشاور میں ذرائع سے گفتگو میں اسپیکر اسد قیصر کا کہنا تھا کہ کابینہ کی تشکیل آخری مراحل میں ہے۔
اس سلسلے میں اتحادی جماعتیں بھی بھرپور تعاون کر رہی ہیں۔اسد قیصر کا کہنا تھا کہ وزارتوں کی تقسیم کے معاملے پر اتحادی جماعتوں میں کوئی اختلاف نہیں۔ آئندہ دو روز میں وزارتوں کی تقسیم کا حتمی فیصلہ ہوجائے گا۔