اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) وفاقی وزارت تجارت نے نئی تجارتی پالیسی کے لیے وزیراعظم آفس سے پھر مزید وقت مانگ لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق وزارت تجارت نے وزیراعظم آفس کو ستمبر کے پہلے ہفتے نئی تجارتی پالیسی کابینہ میں پیش کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔
واضح رہے کہ آخری تجارتی پالیسی 2015ء میں متعارف کرائی گئی تھی اس کے بعد سے نئی تجارتی پالیسی نہیں لائی جاسکی ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے گذشتہ جون میں نئی تجارتی پالیسی میں تاخیر کا نوٹس لے لیتے ہوئے وزارت تجارت کو پالیسی جون کے آخر تک منظوری کے لیے پیش کرنے کی ہدایت کی تھی۔