وزارت دفاع کی ڈی آئی خان میں ضمنی انتخاب ملتوی کرنے کی سفارش

Islamabad

Islamabad

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزارت دفاع نے این اے 25 ڈی آئی خان میں ضمنی انتخاب ملتوی کرنے کی سفارش کی ہے، ذرائع کے مطابق یہ سفارش سیکریٹری دفاع کی جانب سے قائم مقام چیف الیکشن کمشنر تصدق حسین جیلانی کی زیر صدارت میں ہونیوالے اجلاس کے دوران بریفنگ کے دوران پیش کی۔

سیکریٹری دفاع آصف یاسین کا کہنا تھا کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشتگردی کے خطرات کے پیش نظر دی گئی۔ سفارش پرذرائع الیکشن کمیشن کا ا موقف تھا کہ این اے 25 کے امیدواروں کو اعتماد میں لینے کے بعد حتمی فیصلہ کیاجائے گا۔