وزارت خزانہ نے پی ایس او کو ساڑھے 17 ارب روپے جاری کر دیئے

PSO

PSO

اسلام آباد (جیوڈیسک) زرائع وزارت خزانہ نے بتایا کہ ملک میں پیٹرول کی سپلائی ہفتے یا اتوار سے بہتر ہونا شروع ہو جائے گی۔

اس مقصد کیلئے پی ایس او کو ہنگامی بنیادوں پر ساڑھے سترہ ارب روپے جاری کر دیئے گئے ہیں۔ زرائع نے بتایا کہ پی ایس او کی انتظامیہ نے حکومت سے تقریبا اسی ارب روپے فوری جاری کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

ذرائع کے مطابق پی ایس او کے پاور سیکٹر اور دیگر سرکاری اداروں پر واجبات 215 ارب روپے تک پہنچ گئے ہیں۔ آنے والے دنوں میں پی ایس او کو مزید رقم جاری ہو سکتی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ پچاس ہزار میٹرک ٹن تیل کا بحری جہاز کراچی کی بندرگار پر پہنچ چکا ہے۔