اسلام آباد (جیوڈیسک) وزارت صنعت میں رکشوں اور بسوں کی بندربانٹ کا انکشاف ہوا ہے، آڈٹ رپورٹ برائے 13-2012 میں کئے جانے والے انکشاف کے مطابق 18 کروڑ 96 لاکھ کی بسیں اور رکشے مفت تقسیم کیے گئے۔ سابق وزیر اطلاعات فردوس عاشق نے ڈھائی کروڑ کی بسیں تقسیم کیں۔
انہوں نے کراچی میں این جی اوز میں 1 کروڑ 70 لاکھ روپے مالیت کی ڈبل کیبن پک اپ تقسیم کیں۔ نبیل گبول نے بھی 3 کروڑ 31 لاکھ روپے کے 200 رکشے تقسیم کئے۔ آڈٹ رپورٹ میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ بسوں اور رکشوں کی تقسیم کا کوئی طریقہ کار نہیں تھا، جبکہ تقسیم کی گئی بسوں اور رکشوں کی تقسیم کا کوئی رکارڈ بھی نہیں ہے۔