اسلام آباد (جیوڈیسک) وزارت داخلہ نے نواز شریف اور ان کے بچوں کے نام ای سی ایل میں ڈالنے سے انکار کر دیا ہے۔
نیب کی جانب سے نواز خاندان کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کے حوالے سے لکھے گئے خط میں اس بات کا تفصیلی جواب دیا گیا ہے کہ نام ای سی ایل میں شامل کیوں نہیں کئے گئے۔
وزارت داخلہ کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ نواز خاندان کے نام ای سی ایل میں شامل کرنے کے حوالے سے ٹھوس وجوہات بتائی جائیں۔